Wed, September 16, 2026

پانی پاکستان کی لائف لائن، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا: عطاء تارڑ

پانی پاکستان کی لائف لائن، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا: عطاء تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک اہم بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، پانی پاکستان کی لائف لائن اور آبی تحفظ قومی ترجیح ہے۔

نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جبکہ بھارت کے مؤقف کو کسی فورم پر حمایت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ پانی کا معاملہ ملک کی بقاء اور مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے پانی کو روکنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کا بڑا حصہ زراعت سے وابستہ ہے، جہاں 20 سے 25 فیصد معیشت اور تقریباً 50 فیصد افراد کا روزگار زراعت پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کا تحفظ پاکستان کی معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

ٹیگز: