Wed, September 16, 2026

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، پی ایس ایل 12 خودمختار بنانے اور ڈومیسٹک بجٹ بڑھانے کی منظوری

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، پی ایس ایل 12 خودمختار بنانے اور ڈومیسٹک بجٹ بڑھانے کی منظوری

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جس میں کرکٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے معاملات سمیت سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے پی ایس ایل کو انتظامی اور مالیاتی طور پر خودمختار بنانے کے فیصلے کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ میں ایک ارب روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا سالانہ بجٹ 3 ارب روپے سے بڑھا کر 4 ارب روپے کر دیا گیا۔

پی سی بی حکام کے مطابق اجلاس میں ملکی کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ اور مالی منصوبہ بندی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ٹیگز: