Wed, September 16, 2026

وفاقی اداروں میں ڈیٹا گورننس کا نیا نظام، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو وسیع اختیارات دینے کی تجویز

وفاقی اداروں میں ڈیٹا گورننس کا نیا نظام، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو وسیع اختیارات دینے کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں ڈیٹا گورننس اور ڈیجیٹل نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت تمام وفاقی اداروں کے لیے نیشنل ڈیٹا گورننس فریم ورک پر عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ اس کی نگرانی پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی کے تحت اتھارٹی کو ڈیٹا مینجمنٹ، نگرانی اور اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے سے متعلق وسیع اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ حکومتی اداروں میں ڈیٹا کا نظام زیادہ مؤثر اور مربوط بنایا جا سکے۔

مجوزہ پالیسی کے مطابق نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم بھی پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی نگرانی میں ہوں گے، جبکہ وزارتِ آئی ٹی ڈیٹا مینجمنٹ اور گورننس کے مجموعی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد وفاقی اداروں میں یکساں، محفوظ اور مؤثر ڈیٹا گورننس کے نظام کو فروغ دینا ہے۔

ٹیگز: