Wed, September 16, 2026

کویتی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

کویتی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی: پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کویتی وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان جے المطیری بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ روابط کو مزید وسعت دینے، دفاعی تعاون بڑھانے، باہمی دلچسپی کے معاملات اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور کویت علاقائی امن، سلامتی اور پائیدار خوشحالی کے فروغ کے لیے یکساں سوچ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

ٹیگز: