لندن: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے غزہ میں انسانی بحران سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے لندن میں منعقدہ ایک خیراتی تقریب میں شرکت کی۔
یہ فنڈ ریزنگ ڈنر 25 جولائی کو لندن کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا، جہاں برطانوی پاکستانی کمیونٹی، سماجی شخصیات اور مخیر افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام ایک فلاحی ادارے نے کیا، جس کا مقصد غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی فنڈز اکٹھے کرنا تھا۔
تقریب میں ماہرہ خان کی آمد نمایاں رہی اور ان کی موجودگی نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔ اداکارہ نے شرکاء سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور غزہ کے متاثرین کی مدد کے لیے جاری امدادی مہم سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔