Wed, September 16, 2026

پنجاب میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے بڑا قدم، برٹش کونسل کے ساتھ معاہدہ طے

پنجاب میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے بڑا قدم، برٹش کونسل کے ساتھ معاہدہ طے

لاہور: پنجاب میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں اب ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے برٹش کونسل کے ساتھ مل کر ایک اہم معاہدہ کیا ہے، جو خصوصی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

معاہدے کی تقریب میں معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے خصوصی تعلیمی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ برٹش کونسل نے تکنیکی مدد اور تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والے سکولوں کو ایوارڈز بھی دیے گئے۔

ثانیہ عاشق نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیت بہت ضروری ہے اور آٹزم اور شمولیتی تعلیم کے لیے برطانیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ہر بچے کو تعلیم، صحت اور عزت کی زندگی دینا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مشن ہے۔

برٹش کونسل کے جیمز ہیمپسن نے کہا کہ وہ پنجاب میں خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔

ٹیگز: