Wed, September 16, 2026

صدر آصف زرداری کی منظوری، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز مستقل تعینات، جسٹس طارق باجوہ کی مدت میں توسیع

صدر آصف زرداری کی منظوری، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز مستقل تعینات، جسٹس طارق باجوہ کی مدت میں توسیع

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ قانون نے ججز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسی سلسلے میں، ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدتِ تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وزارتِ قانون کے ذرائع کے مطابق یہ اقدامات جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے بعد مستقل ججز اور مدت میں توسیع پانے والے ججز اپنے فرائض جاری رکھیں گے۔

ٹیگز: