Wed, September 16, 2026

ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان

ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان


لاہور : پاکستان میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک (ADB) نے متاثرین کی امداد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اے ڈی بی کے صدر نے لاہور کے دریائے راوی کے کنارے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی حکام سے بحالی اور ریلیف سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بینک کے مطابق امدادی رقم کا استعمال متاثرہ آبادیوں کی فوری ضروریات، عارضی رہائش، خوراک، طبی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں کیا جائے گا۔