Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کا سی ڈی اے ریکارڈ 4 ماہ میں ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر پابندی

محسن نقوی کا سی ڈی اے ریکارڈ 4 ماہ میں ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر پابندی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس میں اسلام آباد کے عوامی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ 120 دن کے اندر سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کر دیا جائے گا تاکہ شہری گھر بیٹھے اپنی فائلز کا اسٹیٹس معلوم کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں، سیکٹر F-6 میں شہریوں کی سہولت کے لیے نیا خدمت مرکز بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے لیے اراضی بھی مختص کر لی گئی ہے۔

ٹیگز: