Wed, September 16, 2026

رافیل کا سورس کوڈ نہ ملا، بھارت کی دفاعی کمزوری کھل کر سامنے آ گئی

رافیل کا سورس کوڈ نہ ملا، بھارت کی دفاعی کمزوری کھل کر سامنے آ گئی

ممبئی: بھارت کا "خود انحصاری" کا بیانیہ اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہو گیا جب فرانس نے رافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار کر دیا۔ جدید جنگی ٹیکنالوجی میں مکمل اختیار کے بغیر بھارت نہ صرف تکنیکی طور پر پیچھے ہے بلکہ اس کا جنگی انحصار بھی مکمل طور پر غیر ملکی قوتوں پر ہے۔

رافیل طیارے جو کہ بھارت نے اربوں ڈالر کے معاہدے کے تحت خریدے، اب صرف "استعمال کرو مگر چھیڑو مت" کی مثال بن چکے ہیں۔ بھارت نہ ان میں اپنی مرضی کا میزائل لگا سکتا ہے، نہ ہی ریڈار یا مشن کمپیوٹر اپگریڈ کر سکتا ہے۔ ہر تبدیلی کے لیے اُسے فرانس کی منظوری درکار ہے۔

پاکستانی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ بھارت جنگی صلاحیت میں نمائش تو کر رہا ہے، مگر اختیار کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ ایک علاقائی طاقت ہونے کے دعوے کے باوجود بھارت اب بھی بنیادی دفاعی ٹیکنالوجی میں خود کفیل نہیں ہو سکا۔

ٹیگز: