لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر وضاحت دی کہ انہوں نے آئی برو لفٹ یا کوئی فیس لفٹ کروائی نہیں۔ ماہرہ نے بتایا کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ نے صرف سنچیڈ لک دینے کے لیے ہیئر لفٹ تکنیک استعمال کی تھی، جو مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوئی۔
اداکارہ اس وقت اپنی آنے والی رومانوی فلم ’نیلو فر‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 28 نومبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔