چمن: پاک افغان بارڈر 17 روز سے بند ہے، جس کے باعث دونوں جانب مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور تاجروں کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
دوسری جانب افغان مہاجرین چمن باب دوستی کے ذریعے باقاعدہ وطن واپس جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرحد جلد کھولنے کے انتظامات جاری ہیں۔