Wed, September 16, 2026

ایپل کے نئے آئی فون میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی نئی سہولت متعارف کرانے کا امکان

ایپل کے نئے آئی فون میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی نئی سہولت متعارف کرانے کا امکان

کیلیفورنیا : ایپل کی آئی فون 17 سیریز ستمبر 2025 میں متعارف کرائی گئی تھی، اور اب آئی فون 18 سیریز کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، جن کی متوقع تاریخ ستمبر 2026 ہے۔ اس سلسلے میں کچھ دلچسپ لیکس سامنے آئی ہیں جن کے مطابق آئی فون 18 پرو ماڈلز میں ایک ایسی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جا سکتی ہے جو پہلے کسی اسمارٹ فون میں نہیں دیکھی گئی۔

ایپل پہلے ہی آئی فون 14 سیریز میں سیٹلائیٹ کنیکٹویٹی کا فیچر متعارف کر چکا ہے، جو ایمرجنسی ایس او ایس کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن آئی فون 18 پرو ماڈلز میں یہ فیچر مزید بہتر ہوگا۔ نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے ایپل ان علاقوں میں بھی انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جہاں ابھی تک یہ سروس دستیاب نہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی فون 18 پرو ماڈلز میں 5 جی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی سپورٹ فراہم کیے جانے کا امکان ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کو روایتی نیٹ ورک کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ براہ راست سیٹلائیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔ اگر یہ فیچر حقیقت میں متعارف کرایا گیا تو آئی فون 18 سیریز پہلی سیریز ہو گی جس میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ تک رسائی ملے گی، اور یہ خاص طور پر دور دراز یا دشوار گزار علاقوں میں سفر کرنے والوں کے لیے ایک بڑی سہولت ہو گی۔

اس کے علاوہ، ایپل نے 2026 میں آئی فونز متعارف کرانے کے لیے ایک نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت، آئی فون 18 پرو ماڈلز ستمبر 2026 میں پیش کیے جائیں گے، جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 18 مارچ 2027 میں مارکیٹ میں آئے گا۔

ٹیگز: