Wed, September 16, 2026

پنجاب میں مریم نواز کا گڈ گورننس ماڈل ہٹ: عالمی ادارے 'اپسوس' نے بھی معترف ہونے کا اعلان کر دیا

پنجاب میں مریم نواز کا گڈ گورننس ماڈل ہٹ: عالمی ادارے 'اپسوس' نے بھی معترف ہونے کا اعلان کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انتظامی صلاحیتوں اور عوامی ریلیف کے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی۔ عالمی شہرت یافتہ ریسرچ ادارے اپسوس (IPSOS) نے پنجاب حکومت کے گڈ گورننس ماڈل کو عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دے دیا۔اپسوس کی جانب سے جاری کردہ تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں اٹھائے گئے اقدامات نے عام آدمی کی معاشی مشکلات میں نمایاں کمی کی۔ رپورٹ کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
 پنجاب بھر میں قائم کردہ سہولت بازاروں کو صوبے کی تاریخ کا موثر ترین ریلیف میکانزم قرار دیا گیا ہے۔ 'نگہبان رمضان پیکیج' کے تحت مستحقین کی دہلیز تک راشن کی فراہمی کو ایک شفاف اور منظم ماڈل کے طور پر سراہا گیا۔رپورٹ کے مطابق، حکومتی مداخلت کی وجہ سے مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں، جس کا فائدہ براہِ راست صارفین کو ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے "گڈ گورننس" کے پیرامیٹرز پر سختی سے عملدرآمد نے بیوروکریسی اور انتظامیہ کو متحرک کیا۔ عالمی ادارے کی یہ رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ پنجاب حکومت کے معاشی فیصلے نہ صرف کاغذی حد تک محدود تھے بلکہ ان کے اثرات گلی محلوں تک محسوس کیے گئے۔

ٹیگز: