Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر، عوام کی مشکلات میں اضافہ

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر، عوام کی مشکلات میں اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2380 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 2041 روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے کا ہوگیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی 30 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 3610 روپے کی ہوگئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 3074 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ قیمتوں میں اضافے پر عوام اور زیورات کے تاجروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: