کراچی: شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اثر سے کراچی میں 29 جون تک وقفے وقفے سے بارشیں ہوتی رہیں گی۔
گزشتہ شب اور صبح کے دوران صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کیماڑی، ڈیفنس، طارق روڈ، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کے باعث شہریوں کو ممکنہ سیلاب اور پانی جمع ہونے سے خبردار کیا ہے اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اقدامات کرے۔
مزید برآں، مون سون کا دوسرا مرحلہ 5 جولائی سے ملک کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہری حفاظتی انتظامات کریں۔