Wed, September 16, 2026

مودی سرکار نے کن کے آگے ہتھیار ڈالے؟ کانگریس رہنما کا سخت ردعمل

مودی سرکار نے کن کے آگے ہتھیار ڈالے؟ کانگریس رہنما کا سخت ردعمل

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما گورو گوگوئی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آپریشن سندور کی مبینہ ناکامیوں پر شدید اعتراضات کیے ہیں۔

اپنے بیان میں گوگوئی نے کہا کہ مودی جی واضح کریں کہ آخر کن کے سامنے جھکاؤ اختیار کیا گیا؟ کس کے دباؤ پر پیچھے ہٹے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر نے متعدد مرتبہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارت کو سیز فائر پر مجبور کیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے گورو گوگوئی نے کہا کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت کے پانچ سے چھ جنگی طیارے تباہ ہوئے، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کتنے جہاز واقعی نشانہ بنے؟ بھارتی میڈیا نے تو ایسا ماحول بنایا جیسے بھارت کراچی تک پہنچ گیا ہو، لیکن مودی حکومت موقع پر ثابت قدم نہ رہ سکی۔

گورو گوگوئی نے مزید کہا کہ اگر واقعی بھارت کی سفارتی پوزیشن مضبوط ہے تو پھر جی سیون اجلاس کے اعلامیے میں پاکستان کا ذکر کیوں نہیں آیا؟ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے ادارے پاکستان کی مالی مدد کر رہے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی کہاں کھڑی ہے اور حکومت عالمی سطح پر کیا مؤثر اقدامات کر رہی ہے؟

ٹیگز: