Wed, September 16, 2026

آپریشن ہوا تو ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے: طلال چودھری

آپریشن ہوا تو ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے: طلال چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے خیبرپختونخوا حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق صوبے میں کوئی خفیہ آپریشن نہیں کر رہا، جب بھی ضرورت پڑی تو اعلانیہ آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر "منفی سیاست" کا الزام لگاتے ہوئے وادی تیراہ کے فنڈز میں اربوں کی کرپشن کا پنڈورا باکس کھول دیا۔
طلال چودھری نے انکشاف کیا کہ وادی تیراہ کی امداد کے لیے مختص 4 ارب روپے میں سے آدھی سے زیادہ رقم خورد برد کر کے کہیں اور خرچ کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ     وادی تیراہ کے 4 ارب روپے اب پی ٹی آئی رہنماؤں کی جیبوں میں نہیں چھپ سکتے، اس کا حساب جلد منظرِ عام پر آئے گا۔
انہوں نے کرپشن کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ کوہستان اسکینڈل میں ایک عام ٹرک ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے برآمد ہوئے ہیں، اور وادی تیراہ کا معاملہ بھی اسی طرح کا ایک بڑا مالی اسکینڈل ثابت ہوگا۔
وزیر مملکت نے واضح کیا کہ کراچی سے گلگت تک سیکیورٹی ادارے جو بھی کارروائی کر رہے ہیں وہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے کوئی نہ کوئی نیا بیانیہ بنا لیتی ہے، لیکن اب حقائق کو چھپانا ممکن نہیں۔

ٹیگز: