تہران/یروشلم : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل مکمل طور پر چھا گئے ہیں کیونکہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران پر بڑا فوجی حملہ کر دیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ ایرانی دارالحکومت تہران سمیت کئی اہم شہر زوردار دھماکوں سے گونج اٹھے ہیں، جس کے بعد خطے میں انتہائی کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے مشرق اور شمالی علاقوں میں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جبکہ متعدد میزائل یونیورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں۔ تہران کے علاوہ اصفہان، قم، کرج اور کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔