Wed, September 16, 2026

سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف سیلابی پانی، فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند

سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف سیلابی پانی، فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند

سیالکوٹ: شدید بارشوں کے بعد سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اردگرد سیلابی پانی جمع ہونے لگا ہے، جس کے باعث آج پورا دن فلائٹ آپریشن محدود کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک پروازیں معطل رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ ایوی ایشن حکام نے پروازیں معطل کرنے کا باقاعدہ نوٹس (نوٹم) جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایئرپورٹ کی جنوبی جانب سے پانی کا زور بڑھا تو فوری طور پر مشینری اور عملہ متحرک کر دیا گیا۔ پانی نکالنے کے لیے ڈی واٹرنگ پمپ مسلسل چل رہے ہیں تاکہ رن وے اور دیگر اہم جگہوں کو نقصان نہ ہو۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی رن وے، ٹرمینل بلڈنگ اور پارکنگ اب تک محفوظ ہیں اور وہاں نصب تمام آلات بھی محفوظ ہیں۔ صورتحال پر مکمل نگرانی جاری ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ رات 10 بجے کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

ٹیگز: