Wed, September 16, 2026

امریکہ میں غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزوں کی مدت کم کرنے کی تجویز

 امریکہ میں غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزوں کی مدت کم کرنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکہ نے غیرملکی طلبہ، صحافیوں اور بعض دیگر افراد کے ویزے کی مدت محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو غیرملکی طلبہ کا قیام ان کے تعلیمی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا اور وہ چار سال سے زیادہ امریکہ میں نہیں رہ سکیں گے۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق، 1978 سے لے کر اب تک F ویزا پر آنے والے طلبہ کو اس وقت تک امریکہ میں رہنے کی اجازت ہوتی تھی جب تک ان کی تعلیم جاری رہتی، چاہے اس میں کئی سال لگ جائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے بعض مواقع پر امریکی شہریوں کو نقصان پہنچا اور کچھ لوگ اس کا غلط استعمال بھی کرتے رہے۔

تجویز کے مطابق، غیرملکی طلبہ اور میڈیا کے نمائندوں کو اب وقتاً فوقتاً چیکنگ (جانچ پڑتال) سے بھی گزرنا پڑے گا تاکہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے۔

یاد رہے کہ 2020 میں  صدر ٹرمپ کی حکومت نے بھی اسی طرح کا قانون لانے کی کوشش کی تھی، مگر اُس وقت صدر بائیڈن کی حکومت نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ اب ایک بار پھر یہ تجویز سامنے آئی ہے، تاہم ابھی یہ صرف ایک تجویز ہے، اور قانون بننے سے پہلے اس پر عوامی رائے لی جائے گی۔

ٹیگز: