اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے۔ وہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ، روس کے صدر پیوٹن اور دیگر کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔
اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھی شرکت متوقع ہے، جس سے اہم مذاکرات اور بات چیت کا امکان ہے۔