Wed, September 16, 2026

برطانوی شاہی جوڑے کا تاریخی دورہ امریکا: وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات اور کانگریس سے خطاب طے

برطانوی شاہی جوڑے کا تاریخی دورہ امریکا: وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات اور کانگریس سے خطاب طے

واشنگٹن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کامیلا اپنے پہلے باضابطہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چار روز تک قیام کریں گے۔ واشنگٹن کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچنے پر اعلیٰ امریکی حکام نے شاہی جوڑے کا شاندار استقبال کیا۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں کچھ سرد مہری دیکھی جا رہی تھی۔ شاہ چارلس کا یہ دورہ ان مراسم کو دوبارہ بہتر بنانے اور "اسپیشل ریلیشن شپ" کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ بادشاہ چارلس صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
 برطانوی بادشاہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جو کہ ایک غیر معمولی سفارتی اعزاز ہے۔یہ دورہ امریکا کی آزادی کے 250 سالہ جشن کی تقریبات کا بھی حصہ ہے، جس کے دوران شاہی جوڑا نیویارک سمیت دیگر ریاستوں کا دورہ بھی کرے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دورے کے عالمی اور علاقائی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹیگز: