Wed, September 16, 2026

ٹرمپ آج اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ایران کی جانب سے بھیجی گئی تازہ تجویز پر غور و خوض کریں گے:وائٹ ہاوس

ٹرمپ آج اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ایران کی جانب سے بھیجی گئی تازہ تجویز پر غور و خوض کریں گے:وائٹ ہاوس

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ ایران کی جانب سے بھیجی گئی تازہ تجویز پر غور و خوض کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوئٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں ایران کی نئی پیشکش کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

ان کے مطابق ایرانی تجویز میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی بات شامل ہے، جو بین الاقوامی تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی بالکل دوٹوک ہے اور امریکہ کسی ایسے معاہدے پر رضامند نہیں ہوگا جس کے تحت ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت ملے۔

کیرولین لیوئٹ نے مزید کہا کہ صدر کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ قومی سلامتی کے پیش نظر ایک نئے بال روم کی تعمیر کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ کے خیال میں حالیہ پریس ڈنر کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش تھے، تاہم مزید بہتری کے لیے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور وائٹ ہاؤس حکام کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: