Wed, September 16, 2026

نیویارک میں بھارتی احتجاج ناکام، مودی حکومت کی بوکھلاہٹ ظاہر

نیویارک میں بھارتی احتجاج ناکام، مودی حکومت کی بوکھلاہٹ ظاہر

نیویارک : نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر مودی حکومت کے ممکنہ تعاون سے ہونے والا بھارتی احتجاج ناکام ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، یہ احتجاج سرحدی دہشت گردی کے خلاف ایک پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا، لیکن پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے ٹائمز سکوائر پہنچ کر اس احتجاج کا مکمل طور پر مقابلہ کیا اور اسے ناکام بنا دیا۔

اس شکست کے بعد مودی حکومت نے مبینہ طور پر سینکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اصل مقصد بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھنا اور ہندوتوا کے نظریے کو پھیلانا ہے۔ ٹائمز سکوائر پر احتجاج کی ناکامی اور یوٹیوب چینلز پر پابندی، مودی حکومت کی بڑھتی ہوئی مایوسی اور بوکھلاہٹ کا واضح اشارہ ہیں۔

ٹیگز: