اسلام آباد: پاکستان نے وائرلیس کمیونیکیشن میں نئی بلندیاں حاصل کرتے ہوئے وائی فائی 7 کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی ہے، جس کے ساتھ وہ ایشیا پیسفک کے اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے یہ فیصلہ تیز رفتار اور مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جو سمارٹ شہروں، تعلیمی اداروں اور کاروباری شعبوں میں نئی سہولیات لے کر آئے گا۔
وائی فائی 7 بینڈ نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنائے گا بلکہ مختلف جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال میں بھی اضافہ کرے گا، جس سے ملکی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کا عالمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مقام مضبوط ہوگا اور ملک کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔