Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اردن آمد، شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اردن آمد، شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا اور اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی، جس میں اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی نیک خواہشات پہنچائیں اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کی مسلح افواج کے خطے میں امن اور استحکام کے کردار کو سراہا اور دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے عمان میں ملاقات کی، جہاں دونوں افواج کے درمیان تاریخی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: