تاجکستان: 26 نومبر کی شب افغانستان کی سرحد سے تاجکستان میں "ایل ایل سی شاہین ایس ایم" کے کیمپ پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے مطابق حملے میں تین چینی شہری کارکن ہلاک ہوئے۔
حملہ استقلال پوسٹ کے حدود میں قائم کیمپ پر کیا گیا، اور اس میں دستی بم اور ہتھیار استعمال کیے گئے۔ تاجکستان نے بار بار سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے کی کوششیں کی ہیں.
تاجکستان نے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحد کی حفاظت اور استحکام کے لیے فوری اقدامات کریں۔