Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، پاک ،بحرین معاشی و دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے پر فیصلہ

اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، پاک ،بحرین معاشی و دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے پر فیصلہ

نیویارک:اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیرِ خارجہ کے درمیان ایک اہم اور اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں برادر ممالک کے مابین سٹریٹجک اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک-بحرین تاریخی تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کیا جائے گا۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی امور پر بھی گہری مشاورت کی گئی۔ دونوں وفود نے اقوامِ متحدہ (UN) کے ایجنڈے اور بالخصوص سلامتی کونسل کے معاملات میں ایک دوسرے کے موقف کی حمایت اور سفارتی تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: