تہران:ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے بادل گہرے ہو گئے ہیں۔ ایرانی عسکری قیادت نے امریکی جارحیت کے خلاف 10 لاکھ فوج کو متحرک کرنے کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد پورے ملک میں جنگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، ملک بھر سے لاکھوں نوجوانوں نے پاسدارانِ انقلاب اور بسیج فورس میں شمولیت کے لیے والہانہ درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ "ایرانی سرزمین کو دشمن کے لیے وہ جہنم بنا دیں گے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔روسی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے خلیجی ریاستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکیوں کو فوری نکال دیں۔ ترجمان نے خبردار کیا ہم بھاگنے والے امریکی فوجیوں کا تعاقب کر رہے ہیں۔ اگر کوئی امریکی فوجی کسی ہوٹل میں پناہ لیتا ہے، تو اس ہوٹل کو امریکی فوجی اڈہ تصور کیا جائے گا اور نشانہ بنایا جائے گا۔
اس بیان نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، بالخصوص خلیجی ممالک میں موجود امریکی تنصیبات اور سویلین مقامات کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔