Wed, September 16, 2026

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں سے محروم کر دیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے تاریخی فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو بحال کیا ہے، جس میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو دیا گیا پرانا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مخصوص نشستیں اب مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔ عدالت نے یہ فیصلہ چھ کے مقابلے میں سات کی اکثریت سے سنایا ہے۔یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں کے مخصوص نشستوں کی تقسیم پر نئے سرے سے راہ ہموار کرے گا۔

ٹیگز: