اسلام آباد: چین اور ایران کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم بھارتی آئی ٹی ماہرین اسرائیلی انٹیلی جنس سے جڑے ایران مخالف منصوبوں میں شریک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حساس معلومات اسرائیل منتقل کی گئیں جبکہ خطے میں تخریب کاری کے لیے بھارتی تعاون سے یونٹس نصب کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ سرگرمیاں نہ صرف ایران بلکہ پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی ہیں۔ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروپس کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔