Wed, September 16, 2026

سیاسی معاملات میں فوج کی عدم دلچسپی، پس پردہ بات چیت کی تردید: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیاسی معاملات میں فوج کی عدم دلچسپی، پس پردہ بات چیت کی تردید: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ فوج کسی سیاسی جماعت سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات چیت کریں اور فوج کو سیاست سے بالکل دور رکھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی فوج ریاست کے تحت کام کرتی ہے، جو آئین کے مطابق بنائی گئی ہے، اور کسی سیاسی جماعت سے اس کا تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج صرف اس وقت کی حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے اور سیاستدانوں کو اپنی سیاست اپنے پاس رکھنے کی تلقین کی۔

انہوں نے بلوچستان میں مبینہ جبری گمشدگیوں اور فوج پر سیاست میں مداخلت کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مفروضے سیاسی مقاصد کے لیے پھیلائے جاتے ہیں اور فوج اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فوج عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور جب بھی حکومت کا حکم ہوتا ہے، چاہے وفاقی ہو یا صوبائی، فوج اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔

ٹیگز: