Wed, September 16, 2026

کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

کراچی: سعودی ایئر کی ایک پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، جو تمام محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ جیسے ہی کراچی سے اڑا، چند منٹ بعد پائلٹ کو انجن میں خرابی کا سگنل ملا۔ انجن میں آگ لگنے کی وارننگ کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوری طور پر رن وے 25 ایل کو خالی کروایا اور طیارے کو بحفاظت لینڈ کروایا گیا۔ لینڈنگ کے فوراً بعد انجینئرنگ ٹیم کو طلب کر کے طیارے کا معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع سول ایوی ایشن حکام کو بھی دے دی گئی ہے۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر رکھا گیا ہے اور متبادل پرواز کے انتظامات پر کام جاری ہے۔ابھی تک سعودی ایئر کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹیگز: