Wed, September 16, 2026

پاک فوج پورے خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک فوج پورے خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نہ صرف ملکی سلامتی کی محافظ ہے بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کی ضامن بھی ہے۔

یہ بات انہوں نے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی، اندرونی و بیرونی چیلنجز اور فوج کے کردار پر بات چیت ہوئی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت کے درمیان بہتر رابطہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک شفاف، قابل اور عوام دوست بیوروکریسی ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے افسران کو نصیحت کی کہ وہ قوم کی خدمت کو اپنا مشن بنائیں اور دیانت، مہارت اور حب الوطنی کو اپنی پہچان بنائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زیر تربیت افسران نے آپریشنل علاقوں جیسے کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں عملی تجربہ حاصل کیا۔ افسران نے فیلڈ مارشل کے وژن اور پاک فوج کے مثبت کردار کو سراہا۔

ٹیگز: