Wed, September 16, 2026

کشمیر پر بھارتی مؤقف حقائق کے منافی ہے، پروپیگنڈے سے قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی: خواجہ آصف

کشمیر پر بھارتی مؤقف حقائق کے منافی ہے، پروپیگنڈے سے قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر سے متعلق سیاسی پروپیگنڈے کے ذریعے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ قانونی حقائق کو مسخ نہیں کر سکتا۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے بھارتی وزیر دفاع کے کشمیر سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گمراہ کن بیانیہ اور اشتعال انگیز بیانات حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت حقائق کو دھونس اور سیاسی پروپیگنڈے کے ذریعے مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگز: