اسلام آباد: 28 فروری 2025 کو، ہمارے نظام شمسی کے 7 سیارے ایک ہی صف میں دکھائی دیں گے۔ ان سیاروں میں عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون شامل ہوں گے، اور اس منظر کو "پلینٹ پریڈ" کے نام سے جانا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل کو کسی دوربین کے بغیر بھی دیکھا جا سکے گا، جبکہ یورینس، مریخ اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے چھوٹی دوربین کی ضرورت ہو گی۔
یہ سیاروں کی صف بندی جنوری میں شروع ہوئی تھی، جب 21 سے 29 جنوری تک زہرہ، مریخ، مشتری، یورینس اور نیپچون آسمان پر ایک ہی قطار میں آ گئے تھے۔ لیکن 28 فروری کو عطارد کے اضافے کے ساتھ یہ منظر اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔
یہ شاندار منظر پاکستان، بھارت، امریکا، میکسیکو، کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ نایاب منظر 15 سال بعد 2040 میں دوبارہ نظر آئے گا۔