اسلام آباد:امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو امریکی ساختہ لوکوموٹیوز کی فروخت اور معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات چیت دو ماہ قبل وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے واشنگٹن دورے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
امریکی حکام نے پاکستان سے امریکی لوکوموٹیوز کی خریداری کے لیے حمایت طلب کی، جبکہ پاکستان ریلویز مالی مشکلات کے باعث نئے انجنوں کے بجائے موجودہ لوکوموٹیوز کی مرمت پر انحصار کر رہی ہے۔ چند سال قبل پاکستان امریکا سے 55 لوکوموٹیوز خرید چکا ہے۔