Wed, September 16, 2026

بے نظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور برداشت کی علامت تھیں، صدر آصف علی زرداری

بے نظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور برداشت کی علامت تھیں، صدر آصف علی زرداری

کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیرِاعظم تھیں جنہیں پاکستان کے عوام نے دو مرتبہ منتخب کیا۔ انہوں نے آمریت کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے آئین، پارلیمان اور عوام کے ووٹ کے حق کا بھرپور دفاع کیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے کسانوں، مزدوروں، غریب طبقے اور نوجوانوں کے مسائل کو اپنی سیاست کا مرکز بنایا اور تعلیم، روزگار اور سماجی ترقی کے فروغ کے لیے کام کیا۔ وہ فرقہ واریت اور عدم برداشت کے خلاف تھیں اور اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار رہیں۔ ان کا خواب ایک جمہوری، پرامن اور باوقار پاکستان تھا۔

ٹیگز: