Wed, September 16, 2026

کراچی سے 12 فریٹ ٹرینیں چلانے کا منصوبہ، وزیر ریلوے نے پلان طلب کر لیا

کراچی سے 12 فریٹ ٹرینیں چلانے کا منصوبہ، وزیر ریلوے نے پلان طلب کر لیا

کراچی :وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کراچی پہنچ گئے، جہاں ان کی زیرِ صدارت ریلوے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کراچی ڈویژن کی کارکردگی، اصلاحات اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر ریلوے نے کوچز کی کمی ختم کرنے کے لیے ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی۔

محمد حنیف عباسی نے کراچی سے 12 فریٹ ٹرینیں جلد چلانے کے لیے جامع پلان طلب کرتے ہوئے مسافر ٹرینوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیر ریلوے نے ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور کراچی ڈویژن کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: