Wed, September 16, 2026

پمز آتشزدگی کی تحقیقات میں پیش رفت، 30 سے زائد ملازمین سے پوچھ گچھ

پمز آتشزدگی کی تحقیقات میں پیش رفت، 30 سے زائد ملازمین سے پوچھ گچھ

اسلام آباد: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں انکوائری کمیٹی نے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات ریکارڈ کرلیے۔

ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈیوٹی ڈاکٹرز اور نرسز سے واقعے کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں، جبکہ چلڈرن اسپتال اور ایم سی ایچ میں تعینات 18 سکیورٹی گارڈز سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

حادثے کے وقت ڈیوٹی پر موجود عملے کا بائیومیٹرک ریکارڈ بھی چیک کیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے نرسری کا معائنہ کرکے موقع کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے زچہ و بچہ کے اولڈ اور نیو بلاک کے کوریڈورز کا بھی جائزہ لیا جبکہ اسپتال عملے سے واقعے سے متعلق تحریری بیانات طلب کرلیے گئے ہیں۔

ٹیگز: