Wed, September 16, 2026

ہ پنجاب کے دریاؤں میں 38 سال بعد اتنی بڑی طغیانی آئی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

ہ پنجاب کے دریاؤں میں 38 سال بعد اتنی بڑی طغیانی آئی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں 38 سال بعد اتنی بڑی طغیانی آئی ہے، اور آج رات شاہدرہ سے ایک بہت بڑا سیلابی ریلہ گزرے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ اب 72 ہزار کیوسک ہے۔ آج رات یہاں اور لاہور کے گردونواح میں سیلابی پانی کا بڑا ریلہ آئے گا جو کافی چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 1988 کے بعد پہلی بار اتنے زیادہ پانی کا بہاؤ دیکھا جا رہا ہے، اس لیے دریا کے کنارے کے تمام علاقے خالی کرا لیے گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کر رہی ہیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔

عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے راوی کے جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، اور وہاں بہت زیادہ سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ عوام سے سخت درخواست ہے کہ اگلے 48 گھنٹے تک دریائے راوی کے قریب نہ جائیں۔

دریائے گنڈاسنگھ میں بھی پانی کی سطح بہت بلند ہے، اور اب تک سیلاب کے باعث پنجاب میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن رحیم یار خان سے سیلاب گزرنے کے بعد حالات مزید نازک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامات مکمل ہیں اور تمام متعلقہ ادارے سیلاب کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دریائے ستلج میں بھی گزشتہ 10 دنوں سے سیلاب ہے لیکن اب تک سڑکوں یا دیگر ڈھانچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ٹیگز: