لندن : لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن پر شرپسند عناصر نے حملہ کر کے عمارت کے شیشے توڑ دیے اور سرخ رنگ پھینک کر ہائی کمیشن کو نقصان پہنچایا۔ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے میٹروپولیٹن پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا، جس دوران نازیبا حرکات کرنے پر دو بھارتی افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔
یہ کشیدگی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی حکام نے اس تازہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ برطانوی حکام اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔