Wed, September 16, 2026

اسرائیل فلسطینیوں کو بے گھر کر کے کیمپوں کی طرف دھکیل رہا ہے ، ہیومن رائٹس واچ

 اسرائیل فلسطینیوں کو بے گھر کر کے کیمپوں کی طرف دھکیل رہا ہے ، ہیومن رائٹس واچ

غزہ : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر کے انہیں پناہ گزین کیمپوں کی طرف دھکیل رہا ہے۔ تنظیم کے مطابق اسرائیل کی یہ کارروائیاں فلسطینیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیل نے تقریباً 32 ہزار فلسطینیوں کو جنین، نورشمس اور تلکرم کے پناہ گزین کیمپس میں منتقل کیا ہے، اور یہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سب سے بڑی مہم کا حصہ ہے، جو 1967 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے اکتوبر 2023 سے اب تک 1 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا، اور اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ اسرائیل نے 1 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ بے گھر ہو گئے۔

ٹیگز: