Wed, September 16, 2026

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

کراچی: ملک میں آج سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے تک آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 430 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ ایک ہزار 59 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 110 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 455 ڈالر ہو گئی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: