کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ایک تولہ سونا 1335 روپے مہنگا ہو کر 356,000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1144 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 305,212 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اب فی اونس سونا 3343 ڈالر کی سطح پر ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔