Wed, September 16, 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسدادِ منشیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسدادِ منشیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور: آج 26 جون کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسدادِ منشیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد منشیات کے خطرناک اثرات سے آگاہی دینا اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نشہ صرف ایک فرد کی نہیں، بلکہ پورے معاشرے کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں منشیات کا رجحان غربت، بے راہ روی، ذہنی دباؤ اور غلط صحبت کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔

تشویش ناک بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

پاکستان میں انسدادِ منشیات فورس، پولیس، کوسٹ گارڈز اور دیگر ادارے ہر سال اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرتے ہیں اور اسمگلروں کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے، ساتھ ہی نشے کے عادی افراد کی بحالی پر بھی کام ہو رہا ہے۔

اس دن کو منانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ منشیات کے اسباب کو جڑ سے ختم کیا جائے، نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے، اور ایک صحت مند، محفوظ اور باوقار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

ٹیگز: