واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے امریکی فضائی حملے روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے بعد دو ہفتوں سے جاری روزانہ کی فضائی کارروائیاں عارضی طور پر رک گئی ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے صرف ایک دن کے لیے معطل کیے گئے ہیں یا یہ کسی ممکنہ جنگ بندی کا حصہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس حملے دوبارہ شروع کرنے، ان کا دائرہ مزید وسیع کرنے اور عسکری کارروائیوں میں شدت لانے سمیت تمام آپشنز موجود ہیں، تاہم موجودہ مرحلے پر بہتر حکمتِ عملی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق حالیہ رابطوں کے دوران ایرانی حکام کے رویے میں سنجیدگی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔