لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبا و طالبات کے ساتھ ملاقات کی اور بھارت کے آپریشن سندور کی ناکامی سمیت آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی حب الوطنی کی تعریف کی اور طلبا کے سوالات کے جوابات دیے۔
نشست کے اختتام پر طلبا نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملی نغمہ پیش کیا۔ طلبا نے اس نشست کو کامیاب قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کی ضرورت پر زور دیا۔