Wed, September 16, 2026

رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشگوئی، عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

 رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشگوئی، عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

اسلام آباد : رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، اس لیے رمضان کا مہینہ 30 دن کا مکمل ہوگا۔

کونسل کے سیکرٹری جنرل، خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 19 مارچ کو نیا چاند صبح 6:23 پر پیدا ہوگا، مگر اس کی عمر صرف 13 گھنٹے ہوگی۔ اس لیے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔ اگر چاند کی عمر 19 گھنٹے ہوتی تو پھر اسے دیکھا جا سکتا تھا۔ اس پیشگوئی کے مطابق، عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کی زیادہ توقع ہے۔

ٹیگز: